ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / گوکرن میں پتنگ بازی اتسوا 2020کا افتتاح : بین الاقوامی سطح کا اتسوا منانے پر غور : ڈی سی

گوکرن میں پتنگ بازی اتسوا 2020کا افتتاح : بین الاقوامی سطح کا اتسوا منانے پر غور : ڈی سی

Sun, 23 Feb 2020 13:20:48    S.O. News Service

گوکرن :23؍فروری(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع میں حکومت کی جانب سے  ہر سال بین الاقوامی سطح کا پتنگ بازی اتسوا منعقد کئے جانےکے متعلق غور کئے جانے کی اترکنڑا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے جانکاری دی۔

شہر کے ساحل سمندر ضلع انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کے اشتراک سے منعقدہ ’پتنگ بازی اتسوا 2020‘ میں شریک ہوکر وہ خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مناسب ماحول تیار کیاجارہاہے۔ بین الاقوامی سطح  پر شناخت بنانے کے لئے پتنگ بازی اتسوا معاون ہونے کا خیال ظاہر کیا۔ ڈی سی نے کہاکہ ضلع بھر میں سیاحت کے لئے بہتر ماحول پیدا کرنے کے لئے  ضلع کے مذہبی مقامات پر ثقافتی اور تفریحی اتسوامنعقد کئے جانے کا بھی مقصد ہے، بنواسی میں کدمبااتسوا، کاروار میں کراولی اتسوا، مرڈیشور میں اسکوبا ڈائیونگ، ڈانڈیلی میں ہارن بل اتسوا کے ساتھ ساتھ مہا شیو راتری کے موقع پر گوکرن میں پتنگ بازی اتسوا منائے جانے کے مقاصد پیش نظر تھے ، تجرباتی طورپر امسال مقامی سطح پر پتنگ بازی سے ابتداء کئے جانے کی جانکاری دی۔

کمٹہ کے رکن اسمبلی دنیکر شٹی نے  تقریب کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گرچہ گوکرن ایک سیاحتی مقام کے طورپر مشہور ضرورہے مگر یہاں کئی مسائل ہیں، ڈی سی زیادہ توجہ دے کر متعلقہ مسائل کو حل کرنےکی کوشش کرنے کی بات کہی۔پچھلے کئی برسوں سے ساحل سمندر نگرانی کرتے ہوئے کئی سارے سیاحوں کی جان بچانے والے دستہ کے ممبران کی محکمہ سیاحت کی جانب سے تہنیت کی گئی ۔  ڈائس پر اضافی ڈی سی ناگراج سنگریر، کمٹہ کے اسسٹنٹ کمشنر اجیت ایم، کمٹہ کے تحصیلدار میگھ راج نائک، گوکرن گرام پنچایت کی صدر مہالکشمی بڈتی ،جینت نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: